ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے پر رجیجو نے کہا :حکومت پربھروسہ رکھیں

سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے پر رجیجو نے کہا :حکومت پربھروسہ رکھیں

Wed, 05 Oct 2016 18:45:04  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کنٹرول لائن کے پار فوج کی طرف سے کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگے جانے کے درمیان مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ ہر کسی کو حکومت پربھروسہ رکھنا چاہیے اور فوج کو اپنا کام کرنے دیجئے۔فوج کی طرف سے سرجیکل حملے کا ثبوت جاری کرنے کے مطالبہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ حکومت پر بھروسہ رکھئے اور اسے فوج پر چھوڑ دیجئے۔کنٹرول لائن کے پار دہشت گرودں کے لانچنگ پیڈ پر کئے گئے سرجیکل حملے کو لے کر کل سیاسی الزام اور جوابی الزام کا سلسلہ شروع ہو گیا جس دوران ممبئی کانگریس کے چیف سنجے نروپم نے اسے فرضی بتایا جس کی بی جے پی نے سخت تنقید کی اور ان کی اپنی ہی پارٹی نے ان کے بیانات سے خود کومکمل طور پر الگ کر لیا۔کانگریس لیڈر نے سرجیکل حملے کو ثابت کرنے کے لیے ثبوتوں کا مطالبہ کیا اور مرکز میں حکمران بی جے پی حکومت پر اس مسئلے کو لے کر سیاست کرنے کے الزام لگایا ۔پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا کہ جو لیڈر فوج کے سرجیکل حملے پر شک کا اظہار کر رہے ہیں انہیں پاکستان کی شہریت لے لینی چاہیے ۔


Share: